جنوبی وزیرستان،فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،4 فوجی اہلکار جاں بحق ،4حملہ آور مارگئے

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان،فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،4 فوجی اہلکار جاں بحق ،4حملہ آور مارگئے مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ آورں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا، جب کہ حملہ آوروں سے سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں