دھرتی کے سپوتوں نے قوم کے کل کیلئے اپنے آج کو قربان کیا، ضیاء لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی   کے چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے لاہنس ناہیک عمران علی شہید، سپاہی عاطف جہانگیر شہید، سپاہی انیس الرحمن شہید، سپاہی عزیز شہید، کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کے سپوتوں نے ملک و قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے۔ شہداء کی جرآت اور بہادری کو سلیوٹ کرتے ہیں۔بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ پاک دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں