کورونا، تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، مو لا نا فضل ا لر حمن

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورے ملک سے شکایات آرہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے ایک خاص ذہنیت کے تحت پہلے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے پھر جہاں ان کی جماعتیں مراکز میں موجود ہوں یا کہیں سفر کررہی ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ تاثر یہ ہے کہ یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے کیا جارہا ہے تاکہ تفتان سے کپتان تک کے ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے بے گناہوں کو صلیب پر چڑھایا جائے، دہشت گردی سے کورونا تک کا کارڈآخر کب تک مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی یہ بھونڈی روایت برقرار رہے گی، انہوں نے کہا کہ تبلیغ جماعت کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں