عوامی و علاقائی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،ثناء بلوچ

خاران :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کلی زری مٹ میں پروٹیکشن بند کا افتتاح اپنی دست مبارک سے کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں کہا کک میرا مقصد عوامی خدمت ہے خاران کی تعمیر وترقی کا تہیہ کر رکھا ہے عوامی و علاقائی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے بدقسمتی سے بلوچستان میں ایسے لوگوں کو اقتدار سے نوازہ گیا وہ عوامی مساہل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اس موقع پر کلی زری مٹ سے بی این پی کے سینر رہنما الطاف عیسی زہی نے کلی زری مٹ کے لوگوں کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کلی زری مٹ کو سیلابی ریلوں سے کافی خطرات لاحق تھا ماضی میں سیلابی ریلوں نے کلی زری مٹ کو کافی نقصان پہنچایا تھا آپ نے کلی زری مٹ کو حفاظتی پروٹیکشن بند دیکر ایک حقیقی نماہندہ ہونے کا ثبوت دیا انہون نے آلیان زری مٹ کے لوگوں کی طرف سے بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایم پی اے خاران واجہ ثنا بلوچ کا شکریہ ادا کیا تھا اس موقع پر ان کے ہمرہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر حاجی نصرت اللہ مینگل تعصیل صدر میر اصغر ملنگزہی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر حسنی ضلعی جواہنٹ میر شبیر بادینی تحصیل نائب صدر میر محمد حسن قمبرانی قباہلی معتبرین ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حاجی خدا رحیم قمبرانی میر ضیا الحق قمبرانی ملک عبدلقدوس میروانی بی این پی کے سینر رہنما عابد حسین نوتانی میر غلام سرور مینگل الطاف عیسی زہی خالد ساسولی اور دیگر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں