10 سال سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر راحت فتح علی کی اہلیہ کی گاڑی کی دستاویزات ضبط

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 10 سال تک ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی کے کاغذات ضبط کرلیے۔

راحت فتح علی خان کی اہلیہ کی گاڑی 10 سال سے استعمال کرنے کے باوجود ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ناہندہ نکلیں۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر موٹر رجسٹریشن اتھارٹی رانا قمر الحسن سجاد کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اہلیہ نے گزشتہ 10 برس سے گاڑی کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کے لیے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

بعدازاں رواں برس جنوری میںفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کیا تھا۔راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں