پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے مخلصانہ مہم چلائینگے، ظہوربلیدی

کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے بی اے پی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ باپ پارٹی اپنے سینیٹ امیدواروں کی کامیابی کیلئے مخلصانہ مہم چلائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بی اے پی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام امیدواروں کیلئے آئندہ سینیٹ الیکشن میں نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ بی اے پی اپنے حلیفوں سے مشاورت کرے گی اور انکی اللہ کی کامیابی کے لئے مخلصانہ مہم چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں