چارسدہ، جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی شیخ محمد ادریس مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، 2 پولیس اہلکار زخمی
پشاور (ویب ڈیسک) چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی شیخ محمد ادریس مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ شیخ محمد ادریس پر حملہ آج صبح اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے کی جانب جا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب مولانا ادریس دارالعلوم اتمانزئی جا رہے تھے۔ اسی دوران حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے مولانا ادریس شدید زخمی ہوگئے۔ ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے جبکہ واقعے ان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


