خالد بزنجو اور شکیل خضداری کو ٹکٹ نہ ملنے پر ’’باپ‘‘ خضدار کے کارکن بھی مرکز سے نالاں

خضدار (نمائندہ خصوصی) سینٹ ٹکٹوں کا معاملہ، نصیرآباد کے بعد خضدار میں بھی "باپ” اختلاف کا شکار،
باپ کے ضلعی ترجمان کے جانب سے قائدین کے فیصلہ کو کارکنوں کےلیے باعث تحفظات اور مایوسی گردانا گیا تفصیلات کے مطابق سینٹ ٹکٹوں کے معاملے پر جہاں نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں حکمران پارٹی کے اندر اختلافات کا ذکر ہورہاہے تو وہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں آغا شکیل احمد خضداری اور میر خالد بزنجو کوپارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے پر خضدارضلع کے تمام سینئر کارکن شدید مایوسی کا شکار ہیں،پارٹی قیادت کی طرف سے جھالاوان جیسے اہم علاقے کو نظر انداز کرنے پر سینئر رہنماوں کو تحفظات ہیں۔پارٹی میں میرٹ کا یہی حال رہا تو کارکنوں کو مطمئن کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا سینٹ الیکشن سے متعلق پارٹی قیادت کے فیصلے کے بعد درپیش صورتحال کا جلد ہی جائزہ لیکر حکمت عملی ترتیب دی جائیگی، پارٹی کے ضلعی قیادت کو کارکنوں کی مایوسی اور ان کی بے چینی کا احساس ہے اور اس حوالے سے جلد ہی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں