سینیٹ الیکشن: پی ڈی ایم نہیں، اتحادی حکومت کا ساتھ دینگے، اے این پی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کا کا نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہم پی ڈی ایم کی بجائے صوبائی حکومت کا ساتھ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ”انتخاب“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محبت کاکا نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان حکومت کا حصہ ہے اس لئے ہم بلوچستان کی سطح پر صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ کے نامزد امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی جمہوریت ہی میں مضمر ہے جمہوری اداروں کی مضبوطی سے ہی درپیش سنگین مسائل سے چھٹکارا ممکن ہے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے اس موقع پر صوبائی صدر صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی وزیر انجنئیر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ضلعی صدر جمال الدین رشتیا کے ہمراہ سنیٹ جنرل نشست کیلئے نامزد امیدوار نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی خواتین اور اقلیت نشست کیلئے نامزد امیدوار بینش سکندر ایڈوکیٹ کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سنیٹ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے فعال کردار ادا کرتی رہیگی دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں گزشتہ روز پشین کے علاقے ملکیارمیں جمعیت علمااسلام کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالواحد اور ان کے ساتھیوں کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ناروا عملیات نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت بھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں