امریکا میں ٹک ٹاک پر بندش ختم نہ ہوئی تو ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے،چینی کمپنی

چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے فیصلہ کیا کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر بندش ختم نہ ہوئی تو ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا سیکریٹ الگوردم اس کی سربراہ کمپنی کے آپریشنز کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، اسی کے باعث اِسے فروخت کرنا ممکن نہیں، تفصیلات کے مطابق امریکا نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث ٹک ٹاک کمپنی کو قدر نقصان میں چلنا پڑ رہا ہے، برطانوی اخبار دی گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر امریکا میں ایپ اسٹورز کے پلیٹ فارم پر ٹک ٹاک کی بندش روکنا ممکن نہ ہو پایا تو پھر اسے بند کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔یہ بات بہت حیرت انگیز ہے کہ ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زائد یوزر ہیں مگر پھر بھی یہ ایپ خسارے میں جارہی ہے اور بائٹ ڈانس کی مجوعی آمدنی میں اس کا حصہ برائے نام ہے۔ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردینے سے بائٹ ڈانس کے مجموعی بزنس پر برائے نام اثر مرتب ہوگا اور اس صورت میں کمپنی کو اپنے بنیادی الگوردم سے محروم بھی نہیں ہونا پڑے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹک ٹاک کی 25 فیصد آمدنی امریکی یوزرز کی طرف سے آئی تھی۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ٹک ٹاک کی مجموعی قدر کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ چینی کمپنی مالیاتی تفصیلات جاری نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں