جیونی میں لیویز اہلکار فی بوٹ 50 ہزار روپے بھتہ طلب کررہے ہیں،متاثرین

گوادر (پ ر) ساکن پانوان تحصیل جیونی ضلع گوادر کے رہائشی تاج محمد ولد صاحب گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پانوان جیونی ضلع گوادر کے غریب رہائشی ہیں اور ہمارا گزر بسر کنٹانی بارڈر سے ہوتا ہے لیکن سیکورٹی ادارے ہمیں کنٹانی بارڈر میں روزگار کرنے نہیں دے رہے اور آئے روز ہمیں بھتے کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ کنٹانی میں بطور تعینات دیگر سیکورٹی ادارے ہمیں تنگ کیا کرتے تھے، اب لیویز اہلکاروں نے بھی بھتے کے نام پر ہمیں تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور کنٹانی ہور میں تعینات لیویز جمعدار فی اسپیڈ بوٹ سے پچاس ہزار بھتہ کی ڈیمانڈ کررہا ہے اور گزشتہ دنوں لیویز جمعدار نے مجھ سے بھی پچاس ہزار بھتہ مانگا تھا جوکہ سراسر انصافی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، منتخب نمائندوں اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی زیادتیوں کا فوری نوٹس لے کر ہم غریبوں کی دادرسی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں