پسنی ، قدیم ترین قبرستان خستہ حالی کا شکار، دیواریں منہدم، آوارہ جانوروں کی یلغار

پسنی (نامہ نگار)پسنی میں زکری کمیونٹی کا قدیم ترین ببرشور قبرستان کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار، چار دیواری کے تین حصے بارشوں سے زمین بوس ہوگئے ہیں اور چار دیواری میں پانی جمع ہونے سے کئی جگہوں پر دراڑیں پڑ گئیں ہیں جبکہ قبرستان کے مین گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں کی یلغار سے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ، تفصیلات کے مطابق پسنی ببرشور کے علاقے میں واقع زکری کمیونٹی کے قدیم ترین قبرستان خستہ حالی کا شکار ہے، بارشوں سے قبرستان کے چار دیواری کے تین حصے زمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ چار دیواری کے ماندہ حصے منہدم ہیں، واضح رہے کہ قبرستان کی چار دیواری تعمیر ہونے کے بعد ابھی تک اس کی مرمت نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے علاقے کے لوگوں نے قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر و مرمت کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں