سعودی وزیر تجارت سے ملاقات، معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، شہباز شریف

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کے مابین ملاقات ہوئی، تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کاروباری، تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، پاک سعودی معاشی، تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ماجد القصبی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے نوجوانوں میں پاک سعودی دوستی کے جذبات بڑھانے کی ضرورت ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، پاک سعودی تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فعال ہے، ایس آئی ایف سے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی کیلئے پوری طرح فعال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں