پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے سے زائد کمی کا امکان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے سے زائد کی کمی، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے ز ائد فی لیٹر کمی کا امکان، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے سے زائد کمی کا امکان، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے سے زائد کمی کا امکان۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں