کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد لاپتا

مظفر آباد (انتخاب نیوز) کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو لاپتہ کردیا گیا۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ اغوا کار گھر میں گھس آئے اور سی سی ٹی وی کا رابطہ منقطع کر دیا اور احمد فرہاد کو زبردستی گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق فرہاد کی گمشدگی کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں ان کی حالیہ رپورٹنگ سے منسلک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں