بلوچستان کی سرزمین پر ریاست کے دشمنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، سرفرا زبگٹی

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر ریاست کے دشمنوں اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ ستائش ہے ڈیرہ بگٹی میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ٹھکانے کا کامیاب خاتمہ کیا گیاریاستی ادارے بلوچستان میں بدامنی کی ہر کوشش ناکام بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ریاست مخالف عناصر کا ہر صورت تعاقب جاری رہے گاریاست کی رِٹ اور امن ہمارا اولین ہدف ہے،قومی دھارے میں آنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں دشمنی پر قائم رہنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کا کردار قابلِ تحسین ہے پاکستان کا دشمن ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں