حلقہ این اے 251، امیدوار سمیع اللہ ڈی نوٹیفائی، 22 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ : الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے کامیاب ہونے والے امیدوار سید سمیع اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے اور حلقہ کے 22 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ان 22 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے 18 دسمبر 2025 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اور ریٹرننگ افیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں