گل پلازہ واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی، 31 اموات، 86 افراد لاپتا ہیں، کمشنر کراچی

کراچی (ویب ڈیسک) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری، آج مزید 3 لاشوں کے کچھ حصے ملے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق سانحہ میں لاپتا افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے، ایک اور لاپتا شہری کے اہلخانہ نے ڈی سی آفس سے رابطہ کیا ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی، اس میں مختلف اینگلز ہیں، گل پلازہ واقعے میں کسی ایک ادارے پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی، اس کی تفتیش میں کوشش ہوگی کہ حکومت کو مشورے بھی دیں، کوشش ہوگی کہ ایسے مشورے دیں جس سے آئندہ ایسے واقعات نا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے