جھل مگسی میں دومختلف واقعات : نامعلوم افراد کا پولیس تھانے پر راکٹ لانچر سے حملہ، سات افراد کو اغوا کرلیا

ڈیرہ مراد جمالی ( این این ائی) جھل مگسی کے علاقے سے سات افراد کو اغواءکر لیا گیا واقعے کے بعد مغویاں کی بازیابی کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کر دی پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پہاڑی ایریا کلسجی سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سات افراد کو اغواءکر لیا اور نا معلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی نے رابط قائم کرنے پر بتایا کہ واقعے کے بارے میں انکو مقامی افراد سے پتہ چلا ہے کیونکہ کلسیجی کا پہاڑی علاقہ تین اضلاع کچھی قلات اور جھل مگسی سے ملتاہے صحیح معنوں میں واقعہ کس علاقے میں ہوا ہے تاہم پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا راکٹ لانچر سے حملہ تھانے کو نقصان جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا گھراو کر لیا سرچ اپریشن شروع پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور بطلاعات کے مطابق تھانے پر دو راکٹ لانچر فائر کئے گئے جس کے نتجے مین تھانے کی دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق تھریٹ پہلے سے موجود تھا پولیس الرٹ تھی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ اور فرار ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پورے علاقے کی ناکہ بندی کے بعد سرچ اپریشن شروع کردی اور علاقے کو کیلیر کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے