گوادر، آنکاڑہ ڈیم کے تعمیراتی منصوبے کیلئے ایک ارب 55 کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور
گوادر (آن لائن) محکمہ ایری گیشن ڈویژن گوادر نے ضلع گوادر میں واقع آنکاڑہ ڈیم کی بلندی بڑھانے (Raising of Ankara Dam) کے تاریخی منصوبے کے لیے ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ منصوبے کی کل تخمینہ لاگت ایک ارب، پچاس کروڑ، نوے لاکھ، ستر ہزار روپے (1,559,573,000 روپے) مقرر کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد آنکاڑہ ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، جس سے گوادر شہر سمیت گرد و نواح کے دیہات کو پینے کا صاف پانی اور زرعی زمینوں کو سیرابی کے لیے پانی میسر آسکے گا۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر ایری گیشن ڈویژن گوادر کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کے لیے ٹینڈر کا پورا عمل بلوچستان پبلک پراکیوئرمنٹ اتھارٹی (BPRA) کے جدید ای بِڈنگ سسٹم کے ذریعے ہوگا اس کے مطابق دستی بولیوں کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔
Load/Hide Comments


