کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جابحق جبکہ سرانان میں ٹرین کی زد میں گاڑی آنے سے نوجوان چل بسا

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شاہوزئی میں گیس لیکج کے باعث دم دگھٹنے کے باعث ندیم نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب سرانان کے علاقے میں چمن سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کی زد میں گاڑی آنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرانان کے قریب چمن سے کوئٹہ آنے والی ٹرین چمن پسنجر کی زد میں ایک گاڑی آگئی جس سے ایک نوجوان لڑکا جاں بحق ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں