نیشنل پارٹی نے 2013 میں 7 بندوں سے وزیر اعلیٰ بنایا، اسد بلوچ

پنجگور(نمائندہ انتخاب)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے آج پنجگور کے علاقے نوک آباد تسپ میں بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب کے بعد میر اسد اللہ بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے فنڈز نہ روکے جاتے تو اب تک پنجگور میں بہت سے ترقیاتی کام کرتے ہیں اس دوران بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور میر شکیل احمد قمبرانی ضلعی آرگنائزر حاصل خان مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد جاں بلوچ اور دیگر بھی موجود تھےبی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسداللہ نے کہا کہ ہمارے فنڈز روکے گئے نہیں تو اور بھی زیادہ ترقیاتی رتے مگر ہمارے آقاہ یہاں کی ترقی سے خوش نہیں وہ ہمیں غلام رکھنا چاھتے ہیں ، غلام و آقاہ کے درمیان ایک جدو جہد جاری ہے اور ایک دن ظلم و جبر ختم ہوگا۔ 2018 کی الیکشن میں یہ لوگ زیرو تھے انکا ایک بندہ بھی اسمبلی میں موجود نہیں تھا۔ ہم فکر و نظریہ پر یقین رکھتے ہیں اور ہم ایک سوچ و وڑن رکھتے ہیں۔ کسی کے پاس جتنے بھی افراد موجود ہوں لیکن اگر وہ سرزمین سے وفادار نہیں تو تعداد کوئی معنی نہیں رکھتا۔ 2013 میں نیشنل پارٹی کے پاس کوئی اکثریت نہیں تھا 7 بندوں نے وزیر اعلیٰ بنایا۔ مری معاہدہ بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین معاہدہ تھا۔ جس کی وجہ بم سے بلوچستان میں سیاسی و معاشی مافیا کی طرح اپنا کام آگے بڑھایا،۔ ا±س وقت 20ہزار افراد نے یہاں سے ہجرت کیا۔ قبرستانیں آباد ہوگئے۔ اِیسے معاہدہ کرنے والوں کو مبارک ہو۔ پنجگور میرا گھر میرا عزت و شان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور سمیت بلوچستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے حقوق اور ترقیاتی کاموں کا دفاع کرنے رہین گے انہوں نے کہا کہ یہاں آقا اور غلام کے درمیان جو جنگ ھے ناکامی عوام دشمنوں کا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن پنجگور کی خوبصورتی عوام کے مسائل حل کرنا ھے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مری معاہدہ کیا وہ آیک سیاہ باپ تھآ انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے علاقے میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں وہ کھلی کتاب کی مانند ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے