ریکوڈک منصوبے کی مکمل فعالیت کیلئے امریکہ سوا ایک ارب ڈالر فراہم کریگا، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکہ کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاونت کا مقصد بلوچستان میں موجود ریکوڈک منصوبے میں اہم معدنیات کی کان کنی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ ایگزم بینک آئندہ برسوں میں تقریباً دو ارب ڈالر مالیت کے کان کنی کے جدید آلات اور خدمات پاکستان کو فراہم کرے گا تاکہ ریکوڈک منصوبے کو مکمل طور پر فعال کیا جاسکے۔ نیٹلی کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں امریکہ میں چھ ہزار جبکہ بلوچستان میں تقریباً ساڑھے سات ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ نہ صرف کان کنی کی صنعت کے لیے ایک ماڈل ثابت ہو گا بلکہ اس سے امریکی برآمد کنندگان، پاکستانی شراکت داروں اور مقامی کمیونٹیز کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس طرح کے اقتصادی تعاون کو اپنی سفارتی حکمت عملی کا اہم حصہ بنایا ہے اور وہ اس شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مزید شراکت داری کے خواہش مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے