آپریشن کے دوران جب میں نے لیاری جانا چاہا تو چوہدری اسلم پولیس فورس کے ہمراہ ہمیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، نبیل گبول

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے لیاری سے رہنما نبیل احمد گبول نے بولی ووڈ کی فلم دھریندرا کے حوالے سے سوشل میڈیا چینل پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ لیاری آپریشن کے وقت لیاری میں داخل ہوئے تھے اور چوہدری اسلم کو اپنے ہمراہ آنے کا کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ لیاری میں داخل ہوئے تو مسلح گینگ وار کے لڑکوں کو دیکھا تو وہ بالکل اکیلے رہ گئے تھے اور چوہدری اسلم پولیس کے ہمراہ میرے ساتھ نہ آئے جبکہ چوہدری اسلم نے ان کو یہ باور کرایا تھا کہ وہ لیاری چلیں وہ ان کے پیچھے پولیس فورس کے ہمراہ ساتھ آئیں گے لیکن جب ہم پہنچے اور پیچھے دیکھا تو چوہدری اسلم پولیس فورس کے ہمراہ غائب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بھارتی فلم دھریندر میں لیاری کا منفی چہرہ دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے