زائرین کے لیے ایران بارڈ کھولنے کے اقدامات کیے جائیں، بلوچستان شیعہ کانفرنس

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان شیعہ کانفرنس کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زائرین اور تفتان بارڈر جو کہ عرصہ 8 ماہ سے بند ہے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کابینہ نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمڈ فورسز سے اپیل کی کہ تفتان بارڈر جو کہ نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر بند ہے۔ زائرین کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 95 فیصد غریب زائرین اس بارڈر سے زیارات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ تفتان بارڈر غریب زائرین کا راستہ ہے۔ بائے آئر جانے والے زائرین کی تعداد 5 فیصد ہے۔ سفری اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین فضائی راستے زیارات پر نہیں جاسکتے ہیں۔ اب جبکہ ZGO پالیسی کا بھی اجراءہوچکا ہے تو فوری طور پر بارڈر کھولنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ زائرین کی مشکلات کم ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے