وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے اور چین پاکستان وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔ 31 دسمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 سے 5 جنوری تک چین کا دورہ کریں گے اور چین پاکستان وزرائے خارجہ کے ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
Load/Hide Comments


