طالبان سے افغان سرزمین دہشت گردی میں استعمال نہ ہو نے کی تحریری یقین دہانی چاہیے، پاکستان
ویب ڈیسک : دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہمیں افغان طالبان رجیم سے افغان سرزمین دہشت گردی میں استعمال نہ ہونے کی قابل تصدیق تحریری یقین دہانی چاہیے۔انہوں نے ایران میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کی مخالفت کرتا ہے، ہم کسی بھی بیرونی عناصر کی طرف سے طاقت کے استعمال کے خلاف ہیں۔ترجمان نے صومالی لینڈ کے حوالے سے پاکستان کے واضح مو¿قف کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان نے صومالی لینڈ کی غیر قانونی ریاست کی مخالفت کی ہے، یہ برادر ملک صومالیہ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفیروں سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں، غزہ اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شرکت پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا، اور امریکی صدر ٹرمپ کو مثبت کردار پر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔


