ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پرکھڑی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافروں اور موجود عوام میں سخت خوف و حراس پھیل گیا ریلوے کا موجود عملہ اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی پولیس کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ڈیرہ اللہ یار ریلوے اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سےمسافروں اور وہاں موجود لوگوں میں افراتفری میچ گءاور مسافروں سے بوگی کو فوری طورپر پر خالی کرا لیا گیا اس دوران موجود ریلوے عملے اور فائر بریگیڈ پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ آگ لگنے سے بوگی کو نقصان پہنچا جبکہ آ گ لگنے کی ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں