8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال ہوگا اب نعروں کا نہیں عمل کا وقت ہے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک : محمود خان اچکزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپکو عمران خان سے محبت ہے اور آپ اس ملک میں انصاف چاہتے ہیں تو 8 فروری کو جس دن یہ ظلم ہوا ہے اس دن تحریک انصاف اور تحفظ آئین نے پہیہ جام اور شٹر ڈاون کا اعلان کیا ہے، 8 فروری کو آپ نے سٹرکوں پر عوام کا راج قائم کیا عمران خان باہر آ جائے گاانہوں نے مزید کہا ہے کہ سڑکوں پر عوامی طاقت دکھائیں،مینڈیٹ پہ ڈاکہ کے خلاف نکلیں،پرزور جدوجہد جاری رکھیںاب نعرے نہیں، عمل کا وقت ہے،عمران خان جلد رہا ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں