کچھی بولان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ضلع کچھی حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت باپ بیٹے رستم لہڑی اور حلیم اللہ لہڑی سکنہ نرمک جوہان کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے تقریباً 11 بجے کے قریب فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔
Load/Hide Comments


