نجی نرسری سے بچے کے ممکنہ اغوا یا تبدیلی پر پولیس نے 3 ملزمان گرفتار جبکہ مقدمہ درج کرلیا، ایس ایس پی آپریشن
کوئٹہ(یو این اے )ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نجی نرسری سے بچے کے ممکنہ اغوا یا تبدیلی کے حوالے سے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے، تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
Load/Hide Comments


