محکمہ تعلیم میں جاری اصلاحات اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، راحیلہ درانی
کوئٹہ(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر عہدیداروں کے ایک وفد نے انکے آفس میں ملاقات کی ملاقات کرنے والوں صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی، صدر مکران ڈویژن اشرف ساگر بلوچ، سینئر نائب صدر کوئٹہ ارباب اقبال کاسی ،یوتھ ونگ کے صوبائی رہنماءنور درانی، اقلیتی صوبائی رہنما نعیم سکندر کھوکھر ،یوتھ میڈیا کوآرڈینٹر عامر بہرانی ،عدنان عرفان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے مسلم لیگ(ن) کے سینئر عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آفس کے دروازے ہمیشہ عوام بالخصوص پارٹی کے تمام کارکنوں کیلئے کھلے ہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جاری اصلاحات اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلوچستان بھر میں تعلیمی اقدامات اور اور ان کے ثمرات سے آگاہی پارٹی کارکنوں کی زمہ داری بنتی ہے ایک چیلنج سمجھ کر ایجوکیشن محکمے کی زمہ داریاں سنبھالی اس مختصر عرصے میں بھی دن رات تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کی بھر کوششیں جاری رکھونگی وفد کے اراکین کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے جس پر تمام مسلم لیگ(ن) کے عہدیداروں نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا


