جھل مگسی، نامعلوم افراد کا تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرارہوگئے، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جھل مگسی کوٹڑہ پولیس تھانے پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جمعہ کے روز جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور مسلح افراد نے بیس سے تیس منٹ تک مسلسل فائرنگ کرتے رہے اس دوران پولیس نے بھی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوے شدید جوابی فائرنگ کی گئی پولیس کے مطابق موثر اور مربوط جواب ملنے سے مسلح افراد پسپا ہوے اور فرار ہوگئے تاہم اس فائرنگ کے تبادلے کے دوران کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے کوٹڑہ اور گنداواہ جانے والے راستے سیل کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں