شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں قومی عزم کی روشن مثال ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور کرم ایجنسی میں دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں قومی عزم کی روشن مثال ہیں، انہوں نے شمالی وزیرستان اور کرم میں سیکورٹی فورسز کی کامیابی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کو بروقت، موثر اور فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا منطقی انجام ریاستی عزم، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح مظہر ہے۔ بھارت کی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ناقابل برداشت، ریاست دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، عزم استحکام، قومی ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی کے تمام نیٹ ورکس کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے