کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرکے لائنوں کے ذریعے فراہم کریں گے، میئر

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹرکارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کوبتدریج ختم کرکے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہائیڈرنٹس کا کانٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے