حکومت صوبے کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز یہاں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص افرادی قوت کی ترقی، نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اغراض و مقاصد، پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے مربوط اور عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو خود کفیل بنانا اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے بھرپور استفادہ ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند نوجوان نہ صرف اپنے اور اپنے خاندان کے معاشی حالات بہتر بنائیں گے بلکہ ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ کا ذریعہ بھی بنیں گے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی اشتراک سے افرادی قوت کی ترقی کے اہداف کو مو¿ثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہےملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے، تربیتی پروگراموں کو مزید مو¿ثر بنانے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں