بلوچستان کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کر دیا گیا، مقدار 180 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کر دیا گیا، مقدار 80 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 180 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بحالی کے بعد گیس کی فراہمی معمول پر آگئی، دباﺅ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عوام کو دسمبر تک گیس کی فراہمی موثر انداز میں برقرار رکھے ہوئے تھی، تاہم جنوری کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں اچانک سردی کی شدید لہر اور بلوچستان میں غیر معمولی سردی کے باعث صورتحال بدل گئی۔ جس کے پیش نظر بلوچستان کو فراہم کی جانے والی گیس کی مقدار 80 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 180 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔ یہ اضافی فراہمی کھاد کے کارخانوں کو گیس محدود کرنے اور کیپٹو پاور استعمال کرنے والی صنعتی یونٹس کی اتوار کے روز بندش کے ذریعے ممکن بنائی گئی۔
Load/Hide Comments


