سرکاری نوکری نہ بکے گی اور نہ سفارش چلے گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ خزانہ میں سو فیصد میرٹ پر بھرتیوں کے لیے آن لائن ٹیسٹ کے انعقاد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے بلوچستان کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ آج پورا ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے لیے شفاف اور باقاعدہ نظام قائم کر دیا گیا ہے، سرکاری نوکری بکے گی اور نہ سفارش چلے گی، مکمل میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم اور ہنر کے مواقع سکالرشپس اور بند تعلیمی ادارے بحال کر کے بڑھائے گئے،تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع ایک ساتھ فراہم کرنا ہماری جامع حکمت عملی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے یہ اقدامات صوبے کے لیے دور رس اور مثبت نتائج کے حامل ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں