قلات میں خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ، لوگ گھروں میں محصور، معمولات زندگی مفلوج
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، خون جما دینے والی سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، گیس کی مکمل بندش، پانی کی پائپ لائنیں و ٹینکیوں میں پانی جم گئے، پانی کی قلت کا سامنا، عوام کا پرسان حال نہیں، عوامی حلقوں کا گیس کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز کے شدید برفباری کے بعد خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شدید سردی میں حسب معمول گیس مکمل بند، بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں سردی کے باعث پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی منتخب نمائندے خود علاقے سے باہر انہیں ہر سہولت میسر ہیں مگر غریب عوام جہاں پر بے یار و مددگار پڑے ہیں عوامی حلقوں نے گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے


