کچھی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) کچھی لمجی اور ڈنگڑے کے درمیان قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی کے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی اور ڈنگڑے کے درمیانی علاقے دوسہ چیک پوسٹ کے قریب نا معلوم مسلح ڈاکو جن کی تعداد بارہ سے پندرہ بتائی جارہی ہے مین قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے لٹنے والے کچھ مسافروں کے مطابق اس دوران ڈاکووں نے فائرنگ بھی کی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments


