پشین کارروائی میں 6 افراد ہلاک ہوئے، مائننگ کمپنیوں کو دیا جانیوالا بارودی مواد دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے، اعتزاز گورایہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشین میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی کے 10 افراد معمولی زخمی ہوئے، ہمیں مارنے کا کوئی شوق نہیں ہم نے ثالثی اور سرینڈر کرانے کی کوشش کی ، جن کیخلاف کارروائی کی گئی ان پر 16 کے قریب مقدمات تھے وہ دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث اور قانون کو مطلوب تھے، بہت ساری کمپنیاں ایسی ہیں جنہیں مائننگ کیلئے دیا جانیوالا بارودی مواد تخریب کاری میں استعمال کیا جارہا ہے، کارروائی کے دوران راکٹ لانچر، کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مود بھی برآمد کیا گیا۔
Load/Hide Comments


