ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، دو زخمی ہوگئیں، ریسکیو حکام
کوئٹہ(این این آئی) ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق دو بچیاں زخمی ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ہرنائی کے علاقے طالب لیز میں مسلسل بارش کے باعث نعمت نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی سورسانگہ جاں بحق جبکہ اسکی دو بہنیں نازکہ اور ببو زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


