بلوچستان میں 108 سے زائد دہشتگرد مارے گئے، یہ حملہ نہیں مکمل جنگ ہے، سینئر صحافی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سید طلعت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان کے بڑے شہروں میں 108 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت، زخمیوں کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں لوگوں کو لانچ کیا گیا یہ بتاتا ہے کہ یہ منصوبہ کتنا وسیع تھا جس میں مارے جانے والوں کے علاوہ سیکڑوں سہولت کار بھی تھے، یہ دہشتگردی نہیں یہ جنگ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے