بلوچستان میں مسلح حملے قابل مذمت ہیں، ذمہ داروں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے، سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں زور دیا گیا ہے کہ دہشت گردی، چاہے کسی صورت میں ہو، بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے، سلامتی کونسل کے مطابق ان مذموم کارروائیوں کے ذمہ دار افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جواب دہ ٹھہرایا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بیان میں دیگر رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال تعاون کریں
Load/Hide Comments


