کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی، مستونگ میں کل ہلکی بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش جبکہ گوادر،کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت میں پہاڑوں پرکل رات ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے