متاثرہ ٹریک کی مرمت کرلی گئی، خسارے کے باعث سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ ریلویز نے سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سبی ہرنائی ٹرین سروس خسارے کا شکار ہے، ہرنائی سے اندورن ملک کیلئے کوئلہ کی سپلائی بھی ان دنوں بند ہے۔ سبی ہرنائی سیکشن پر 23 جولائی 2024ءکو مون سون بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے باعث ٹریک بہہ جانے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا تھا، ریلوے کے عملے نے ڈیڑھ سال کی کوششوں کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل کرلی تھی تاہم ریلوے حکام نے سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے بتایا کہ سبی ہرنائی سیکشن پر ٹرین سروس خسارے کا شکار ہے، آمدنی سے زائد اخراجات ہوتے ہیںجبکہ ان دنوں ہرنائی سے اندورن ملک کیلئے کوئلہ کی سپلائی بھی بند ہے، ٹرین چلانے کے حوالے سے صوبائی حکومت سے جلد مشاورت کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے