آبنائے ہرمز پر ایران کو مکمل کنٹرول حاصل، بحری جہازوں کو قبضے میں لینا شروع کردیا، ایرانی میڈیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے مذاکرات کی کوششوں کے دوران آبنائے ہرمز میں جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے جواب میں سمندری گزرگاہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے کر جہازوں کو قبضے میں لینا شروع کردیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت ایک نیا موڑ آیا جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے دو غیر ملکی بحری جہازوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہازوں میں لائبیریا کا ’ایپامینونڈاس‘ اور پاناما کا ’ایم ایس سی فرانسسکا‘ شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان جہازوں پر ضروری اجازت نامے نہ ہونے اور نیوی گیشن سسٹم میں چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں