آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور قبضے کی خبریں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کی جانب سے تین جہازوں پر حملے اور قبضے میں لینے کی اطلاعات کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ۔ آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کی جانب سے تین جہازوں پر حملے کی اطلاعات کے بعد جمعرات کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے پیمانے کے طور پر استعمال ہونے والا برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا تیل 94 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے۔ منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ توسیع کا مقصد ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے مزید وقت فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں