ایک عظیم صحافی اور اچھے انسان عزیز لاسی ہم سے جدا ہوگئے

تحریر: خلیل رونجھو
محترم عزیز لاسی صاحب ہم سے جدا ہوگئے، آج اوتھل میں انہیں مٹی کے سپرد کر کے بوجھل دل کے ساتھ واپس آئے ہیں،
گزشتہ ماہ لسبیلہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں ان سے ملاقات ہوئی، وہ والدین کی نشست پر بیٹھے تھے، میں نے کہا کہ صحافیوں کی نشست پر آ جائیں، مگر انہوں نے کہا کہ وہ آج بطور والد آئے ہیں کیونکہ ان کی بیٹی ماروی گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رہی ہے، اس لیے وہ اسی نشست پر ان کے ساتھ بیٹھنا مناسب سمجھتے ہیں
عزیز لاسی صاحب روزنامہ انتخاب حب Intekhab Online سے وابستہ ایک بااصول صحافی، اچھے استاد اور قلم کے قدر دان تھے، انہوں نے مجھے سکھایا، حوصلہ دیا اور میرے لفظوں پر یقین کیا۔ میرے کئی مضامین انہی کے توسط سے روزنامہ انتخاب میں شائع ہوتے رہے، ان کی بدولت ہی میری سوشل موبلائزیشن کی خبریں انتخاب اخبار کی زینت بنتی رہیں، بلاشبہ یہ اس دھرتی کا نقصان ہے، جس کا خلا پر نہیں ہوسکتا
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے