عزیز لاسی باوقار صحافی تھے، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان اور سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب رجب علی رند، سینیٹر جان بلیدی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں صحافی اور سابق صدر لسبیلہ پریس کلب عزیز لاسی کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز لاسی مرحوم ایک باوقار، بے باک اور ذمہ دار صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حقائق کو دیانت داری سے عوام تک پہنچایا اور صحافتی برادری کیلئے قابل تقلید کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات حب و لسبیلہ کی صحافتی برادری کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
Load/Hide Comments


